بیوی لوٹ کر فرار، نابینا  شوہر عدالت پہنچ گیا

بیوی لوٹ کر فرار، نابینا  شوہر عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مناواں کا رہائشی  نابینا شخص حسن نذیر انصاف کے حصول کے لیے اپنی بیوی کے خلاف سیشن کورٹ پہنچ گیا۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے زندگی کا سہارا لینے کے لیے ایک خاتون سے شادی کی مگر اس کی بیوی نے نابینا ہونے کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے اس کے گھر کا صفایا کر دیا۔ حسن نذیر کے مطابق اس کی بیوی جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئی۔ عدالت نے تھانہ مناواں پولیس سے 28 اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔ 

مزید :

علاقائی -