سابق شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ جگن کاظم
لاہور (فلم رپورٹر)میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔جگن کاظم نے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنے والدین سے چْھپ کر کی تھی اور یہ شادی میری اپنی پسند اور محبت کی شادی تھی لیکن اس شادی کے تیسرے ہفتے میں ہی شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے کہا کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لئے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اْٹھا دیتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ جب شوہر پہلی بار ہاتھ اْٹھائے تو اْسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جب ایک بار ہاتھ اْٹھ جاتا ہے تو وہ ساری زندگی نہیں رْکتا۔جگن کاظم نے کہا کہ میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اْسی وقت علیحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بیوقوف تھی۔