پریس کلب چوہنگ کے وفد کی ایکسین و ایس ڈی اولیسکو کیساتھ ملاقاتیں
چوہنگ (نامہ نگار) چیئرمین پریس کلب چوہنگ ظفر اقبال کھوکھر، صدرڈاکٹر ندیم آصف چوہدری، حفیظ حیات بھٹی نمبردار،مسعود انور بھٹی جنرل سیکرٹری نے وفد کی صورت میں ایس ڈی او سب ڈویژن چوہنگ انجینئر احمد فراز مجتبیٰ اور ایکسین ڈویژن شاہ پور کانجراں انجینئر ثناء محمد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ایس ڈی او انجینئراحمد فراز مجتبیٰ نے لیسکو کی کارکردگی اور مسائل کی نشاندہی کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ اب تک تقریبا 1700 ایف آئی ار تھانہ چوہنگ اور تقریبا 1600 ایف آئی ار تھانہ سندر میں درج کروائی جا چکی ہیں۔ اس ڈویژن کے دیہاتی علاقوں میں چوری کی زیادہ شکایات ہیں۔ بجلی چوری اور بل ریکوری کے تقریبا دو ارب جرمانے کیے ہیں جس کا 50 فیصد ریکور بھی کر لیا ہے۔
کھلی کچہری میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 30 صارفین کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ میرے دروازے ہر غریب امیر کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔