حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے انتخابات19ستمبر کو ہوں گے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ) کے انتخابات 19 ستمبر کو ہوں گے بالآخر الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا، ملک گیر انتخابات میں سندھ زون 6،پشاور زون6، کوئٹہ زون6، اسلام آباد زون6،پنجاب زون6، ایگزیکٹو ممبران کے ایک ساتھ الیکشن ہوں گے۔ ہوپ کے تمام زونز کے دفاتر سے 31اگست کو امیدوار کاغذات حاصل کر سکیں گے۔3ستمبر کی شام تک کاغذات حاصل اور جمع ہو سکیں گے،6 ستمبر کو ابتدائی فہرست جاری ہو گی،16ستمبر کو کاغذات واپس لئے جا سکیں گے، 17ستمبر کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی، 19ستمبر کو لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد،کوئٹہ میں صبح ساڑھے 9بجے سے شام ساڑھے5بجے تک پولنگ ہو۔23ستمبر کو زونلز چیئرمین، مرکزی چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین کے لئے کاغذات حاصل کئے جا سکیں گے،25ستمبر کو کاغذات جمع ہوں گے،28ستمبر کو مرکزی چیئرمین اور زونل چیئرمین کے لئے انتخاب ہو گا،30ستمبر کو ملک گیر جنرل کونسل ہو گی