تحصیل شالامار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،دو مکان سیل

    تحصیل شالامار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،دو مکان سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرشالامار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے تحصیل شالامارمیں خفیہ اطلاع پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں وفاقی حکومت کی زمین پر نئے سرے سے تعمیرات کی اطلاع پر فوری انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیااور زیر تعمیر 5 مرلہ ڈھانچہ گرا دیا گیا، جبکہ 2 مکمل شدہ مکان سیل کر کے مالکان کو بے دخل کرنے کا نوٹس دے دیا گیاجس کے بعد انہیں مسمار کر دیا جائے گا۔ حاصل شدہ زمین کی ڈی سی ویلیویشن 5 ملین ہے جبکہ مارکیٹ ویلیوفی مرلہ 7.5 ملین ہے۔