المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ریلیف مشن کو اقوام متحدہ نے سراہا ہے، عبدالرزاق ساجد
لاہور (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ غزہ میں فلسطینی مسلمان بھائیوں، بچوں، خواتین کے ریلیف مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بڑی تعداد میں مصیبت میں مبتلا افراد کو فوڈ پیک پہنچائے اور ہیلتھ کے شعبے میں بھی ہمارے رضاکاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر فیلڈ ہسپتال قائم کیا ہے جہاں اسرائیل کی بمباری سے زخمی ہونے والے بچوں، خواتین، بزرگوں سمیت تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ریلیف مشن کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کیا اور سراہا ہے۔خواجہ نور الزمان اویسی نے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کو ان کی شب و روز انتھک محنت اور بیشمار ملکی اور بین الاقوامی فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق ساجد نے اپنی ٹیم کے ساتھ انسانی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس میں مسلسل جدوجہد کے بعد دنیا کے 22 ممالک میں ٹرسٹ کی خدمات کا وجود منوایا۔ اکمل اویسی نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان کی شبانہ روز محنت اورانسانیت کے لیے خدمات کا سلسلہ عرصہ درا ز سے جاری ہے۔ اس موقع پر خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیر، اکمل اویسی پیرزادہ، ارتضیٰ اشرفی، امانت علی زیب، اسلم حیات قریشی، اسحاق رحمانی، نوازکھرل، ڈاکٹر سرفراز سید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، صاحبزادہ سید فواد اشرف رضوی، علامہ احسان الحق صدیقی، خواجہ فاروق اویسی، منشا قاضی، پروفیسر ناصر بشیر، رانا ساجد علی رضا، شہزادہ علی ذوالقرنین، الحاج مقصود احمد چودھری، محمد اسلم سعیدی، رانا ساجد علی رضا، رانا عامر، مریم ہسپتال موڑ کھنڈا کے سٹاف زاہد سرفراز، ڈاکٹر محمد بوٹا، فاؤنڈیشن کی باڈی خلیفہ محمد اکرم اویسی، فنانس سیکرٹری خلیل ذوالفقار جاوید قادری اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔