ایکشن کمیٹی کاکوٹہ ایشو پر وزارت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ

    ایکشن کمیٹی کاکوٹہ ایشو پر وزارت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج2024ء میں 15سال سے50 کوٹہ کے ساتھ مشکل ترین حالات کے باوجود کامیاب آپریشن کرنے والی 96 کمپنیوں کا کوٹہ49 کرنے کے خلاف بننے والی ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزیر مذہبی امور،سیکرٹری کے ساتھ پیٹرن انچیف ہوپ علامہ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین ہوپ جمال خان ترہ کئی، سینئر وائس چیئرمین ثناء اللہ خان کو بھی یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے ہوپ کے ذمہ داران نے حج2024ء کے آپریشن سے پہلے96 کمپنیوں کی طرف سے ہائیکورٹ سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی کو واپس لینے کی شرط پر50والوں کا کوٹہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا حج 2024ء میں کوٹہ بڑھانے کی بجائے49 کر کے کہا گیا پروریٹا میں شامل کر لیا گیا ہے۔