مانگا منڈی، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4پکڑے گئے
مانگا منڈی(ملک ممتاز حسین + نامہ نگار ) لیسکو سب ڈویژن مانگا منڈی کے تقریباً 10 اہلکاروں نے مخبری ہونے نواحی گاؤں چاہ تمولی میں بجلی چوروں کے خلاف سویرے سویرے آپریشن کر کے چار گھروں میں بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او مانگا رانا فہد، لائن سپرنٹنڈنٹ رانا محمد قیصر، رانا فاروق،میٹر انسپکٹر آصف صدیق کا ٹیم کا ہمرہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چند ہفتوں میں دوران کارروائی تقریبا ایک سو کے قریب بجلی چور واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف بجلی چوری کرنے پر فوری مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے ڈیٹیکشن بل ڈال دیئے گئے ہیں، واپڈا کی مین سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر لاکھوں روپے بل جرمانے ریکوری بھی کیے جارہے ہیں،بجلی چوری کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں۔