وفاقی وزیر سالک حسین کا ایران میں بس حادثہ پر اظہار افسوس

  وفاقی وزیر سالک حسین کا ایران میں بس حادثہ پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ دُکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر مذہبی امور نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔