تین برس سے خدمات دینے والے شخصیات ہوپ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی 

تین برس سے خدمات دینے والے شخصیات ہوپ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان کے19 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں گزشتہ تین سال سے خدمات دینے والی بڑی بڑی شخصیات میں سے کوئی بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔اسلام آباد سے سابق چیئرمین وحید اقبال بٹ، قاضی جمیل، اخلاق الرحمن، نصیر مغل، کراچی سے فرقان عبدالقادر، یاور عباس، کے پی کے سے ثناء اللہ خان، کامران زیب، فیصل صبوری، بلوچستان سے جمال خان ترہ کئی، ناصر خان، پنجاب سے سعید احمد ملک، شاہد رفیق، امتیاز الرحمن چودھری، ذیشان قمر، چودھری اسلم بھٹہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران حصہ نہیں لے سکیں گے۔

 ڈی جی ٹی او کے لئے قوائد کے مطابق5زون کی30ایگزیکٹو ممبران میں نئے چہرے آنے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے پہلی دفعہ ہوپ میں تبدیلی آئے گی ورنہ پہلے بدل بدل کر پرانے چہرے ہی منتخب ہوتے رہے ہیں۔