آفس سپرنٹنڈنٹ کنفیڈنشل حاکم علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

  آفس سپرنٹنڈنٹ کنفیڈنشل حاکم علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)) آفس سپرنٹنڈنٹ کنفیڈنشل حاکم علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں ڈویڑنل آفس کے کمیٹی روم میں مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن بشریٰ رحمان، ڈویژنل پرسانل آفیسر عمارا  سمیت  دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کنفیڈنشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد سمیت ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

  اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے حاکم علی کو سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کتاب کا تحفہ دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حاکم علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ حاکم علی درینہ اور مخلص ساتھیوں میں سے ہیں اور انہوں نے ریلوے میں پیشہ ورانہ اور قابل اعتبار سروس کی ہے۔ علم اور حکمت عمر کے محتاج نہیں تاہم محنتی ساتھیوں کے تعاون سے لینڈ ریونیو جیسے مشکل ٹارگٹ اچیو کیے۔ انہوں نے کہا ہمیشہ ادارے کے مفادات کا خیال رکھیں۔ واضح رہے حاکم علی نے 1985 میں کیرج فیکٹری اسلام آباد سے اپنی سروس کا اغاز کیا۔ دوران سروس ان کو 35 دفعہ کیش ایوارڈ اور حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر حاکم علی نے ڈی ایس ریلوے لاہور اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔