اساتذہ تبادلوں کے لئے سنیارٹی نمبرز کی شرط کا خاتمہ

      اساتذہ تبادلوں کے لئے سنیارٹی نمبرز کی شرط کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)اساتذہ کیلئے اچھی خبر، پنجاب میں بالآخر اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کر دی گئی۔تبادلوں کی درخواستیں جمع کرانے میں صرف 10روز باقی رہ گئے،اساتذہ 31اگست تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تبادلوں کی ایپ کالنک ڈاؤن ہے۔

  صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے  آج ان لائن ایپ کا لنک بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔