وزیر پرائمری ہیلتھ عمران نذیر کی جمہوریہ ترکیہ کے قونصلیٹ آمد

  وزیر پرائمری ہیلتھ عمران نذیر کی جمہوریہ ترکیہ کے قونصلیٹ آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی جمہوریہ ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل آمد،  قونصل جنرل درمش باشتو  سے ملاقات کی۔جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل نے صوبائی وزیر صحت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ملاقات میں پاک-ترکیہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی اور صحت عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے جمہوریہ ترکیہ قونصل جنرل کو پنجاب کے شعبہ صحت میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف  کے " صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر" پروگرام کے تحت ہزاروں مریضوں کو مفت ادویات ان کے گھروں میں فراہم کی جارہی ہیں۔فیلڈ ہسپتالوں اور کلینکس آن ویلز کے ذریعے لاکھوں مریض طبی سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ صوبہ میں سینکڑوں ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔صوبہ کے تمام ہسپتالوں کی ریویمپنگ جاری ہے جن کی تکمیل کے بعد سرکاری ہسپتالوں کی حالت میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔اس موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، دونوں ملکوں کے عوام اسلامی، ثقافتی اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔مسٹر درمش باشتو نے وزیر اعلی پنجاب  کی جانب سے کیے گئے صحت عامہ کے اقدامات کی تعریف کی۔ بعد ازاں جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ اور ڈاکٹر شاہجہان بھی موجود تھے۔