میٹرک امتحانات،امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والا نوجوان پکڑا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)میٹرک کے امتحان میں انگریزی کا پرچہ دینے والے جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔جعلی امیدوار گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور سے پکڑا گیا، لاہور بورڈ کی نقل مافیا خفیہ ٹیم نے دوران چیکنگ شک گزرنے پر مبینہ طور پر دوست کی جگہ پرچہ دینے کے لیے آنے والے جعلی امیدوار کو پکڑا ہے۔خفیہ ٹیم انتظامیہ نے پرچہ منسوخ کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو حراست میں لے لیا، جعلی امیدوار کا کہنا تھا کہ دوست کو انگریزی کا پرچہ نہیں آتا تھا۔دوست نے کہا میری جگہ انگریزی کا پرچہ دے دو، کیونکہ دوست پہلے بھی انگریزی میں فیل ہو گیا تھا۔ لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار اور اصل امیدوار دونوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔