موسموں میں توازن کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے،ڈاکٹر الفرید ظفر

      موسموں میں توازن کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے،ڈاکٹر الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی حسن میں اضافے اور موسموں میں توازن کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے لہذا ہر پاکستانی  اپنے حصے کا پودا لگا ئے ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں مون سون قومی شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نامور گائنا کالوجسٹ پروفیسر راشد لطیف اور پی جی ایم آئی کے سابق پرنسپلز پروفیسر فرخ زمان، پروفیسر طارق صلاح الدین،پروفیسر  نذیر، پروفیسر غیا ث النبی طیب، پروفیسر خالد محمود کے علاوہ پروفیسر فرید احمد خان،پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر فائقہ سلیم، پروفیسر محمد الیاس،پروفیسر ارمغان اسرار مرزا، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق،ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر فریادحسین،ڈاکٹر شبنم علی، ڈاکٹر سائرہ فیاض، ڈاکٹر نادیہ ارشد کے علاوہ لاہور کے مختلف میڈیکل کالجز /ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسر، ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ 

 تقریب کے شرکاء_  نے لاہور جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں اپنے اپنے ناموں کے پودے لگائے اور عہد کیا کہ وہ اس کی نگہداشت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔پروفیسر الفرید ظفر و دیگر میڈیکل ٹیچرز نے اپنی اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو سر سبز بنانے، ماحولیاتی آلودگی سے بچانے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی روک تھام اور موسمیا تی تبدیلیوں کے چلنج سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں کا ہونا ضروری ہے جس کے لئے عوام الناس کا قومی سطح پر شجر کاری مہم میں حصہ لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پردرخت ہی انسانی حیات کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کی بقاء_  کے ضامن ہیں نیز درخت اور جنگلات بڑھتی ہوئی ٹریفک، موسمی تغیرات اور تابکاری کے اثرات سے بچنے کیلئے انسان کیلئے سب سے بہترین حفاظتی دیوار ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر نگرانی صوبے میں جاری گرین اور صاف ستھرا پنجاب کے ہدف کا حصول شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر ہی حاصل ہو سکتا ہے لہذا آج کی شجر کاری آنے والی نسلوں کیلئے آکسیجن سے بھرپور صحت مند ماحول کا ضامن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری اور بقاء_  کے لئے آلودگی سے پاک صحت فراہم کرنا چاہیے جس کے لئے درخت لگانا اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر وفیسر الفرید ظفر سمیت دیگر سینئر پروفیسرز و ڈاکٹرز اور طلبہ نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور شادابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔