صوفیا کے اسلوب دعوت کو عام کرناوقت کی ضرورت،بلال یاسین

  صوفیا کے اسلوب دعوت کو عام کرناوقت کی ضرورت،بلال یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)انتہا پسندی اور تشدّد کے خاتمے کے لئے صوفیاء کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنا ازحد ضروری، روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لئے انسان دوستی، برداشت، محبت اور اخوت کے جذبوں کی ترویج لازم، باہمی اختلافات کا حل مذاکرات اور مکالمے ہی سے ممکن ہے نہ کہ توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤمیں اِن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت سیّد عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکی صاحبؒ کے834ویں غسل مبارک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء نے خطّے میں اْسوہ رسولؐ کی ترویج کا اہتمام کیا۔ اِس روح پرور تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت، زونل خطیب اوقاف لاہور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون (ایسٹ) شاہد حمید ورک، منیجر اوقاف گلز ار احمد اور ضلعی خطیب اوقاف مفتی محمد عمران حنفی سمیت کثیر تعدادمیں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔