ایران، زائرین کی بس الٹ گئی، آتشزدگی، 35پاکستانی جاں بحق، 15زخمی 

    ایران، زائرین کی بس الٹ گئی، آتشزدگی، 35پاکستانی جاں بحق، 15زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            یزد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر یزد میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں 15 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔110 زائرین کا قافلہ 2 بسوں میں سفر کر رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار 53 مسافروں میں سے زیادہ کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ ایران کے شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بس حادثہ

  اسلام آباد (آئی این پی)دفتر خارجہ نے ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ا سحاق ڈار نے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے  نے ایران میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔بیان  کے مطابق نائب وزیراعظم نے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل کوجائے حادثہ پرپہنچنے کی ہدایت کی، پاکستانی قونصل جنرل کوصورتحال کاپتہ لگانے  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پاکستانی قونصل زخمیوں کوطبی امدادفراہم کرنے کیلئے حکام کیساتھ رابطہ کریں گے اور میتوں کوپاکستان واپس بھیجنے کاانتظام کریں گے، متاثرین میں سے زیادہ ترصوبہ سندھ کے رہائشی ہیں۔ وزارت خارجہ نے میتوں کی وطن واپسی کیلئے کرائسزمینجمنٹ یونٹ کوفعال کردیا، تہران میں پاکستان کے سفیراورزاہدان میں قونصلرایرانی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے ایران کے شہریزد میں پاکستانی زائرین کی بس کوحادثہ پیش آیا تھا، جس میں پینتیس افراد جاں بحق ہوئے، جن میں گیارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

 اظہارِ تعزیت

مزید :

صفحہ اول -