چیچنیا کا دورہ، پیوٹن نے تحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے لگالیا

   چیچنیا کا دورہ، پیوٹن نے تحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچ گئے۔پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔رمضان قادریوف کو پیوٹن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔  رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔مسجد کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا، اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورہ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔

چیچنیا 

مزید :

صفحہ اول -