پنجاب حکومت نے 34افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی 

  پنجاب حکومت نے 34افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے 2افسران کو 20سے 21گریڈ، 8افسران کو 19سے 20گریڈ، 13افسران کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18سے 19جبکہ 11کو ایکٹنگ چارج بنیادوں پر گریڈ 19میں ترقی دیدی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پنجاب سروس ٹربیونل مسز عنبرین ساجد اور سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز محمد نعیم غوث کو گریڈ 20سے گریڈ 21میں ترقی  دیدی گئی۔گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن واجد علی شاہ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پرویز اقبال،ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیاث الدین احمد، منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور طارق محمود بخاری، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل فرید،ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن مسز شاہدہ فرخ نوید اور سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس وقار حسین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) محکمہ داخلہ میاں جمیل احمد کو بھی گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوقاف آرگنائزیشن تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 19میں ریگولر ترقی پانے والوں میں پرسنل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلی ٰکیپٹن (ر) محمد اعجاز، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ عمر عبا س میلہ،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز فرحان فاروق،پرسنل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ محمد نعمان صدیق،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مس لبنی نذیر،سیکرٹری (ایس اینڈ سی)بورڈ آف ریونیو مس رائنہ حمید،محمد علی بخاری، محمد آصف رضا،محمد احمد، زوہیب مشتاق، مس سروش فاطمہ شیرازی، عمران علی، کیپٹن (ر) محمد وسیم  شامل ہیں جبکہ گریڈ 19میں ایکٹنگ چارج بنیادوں پر ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مس سدرہ سلیم،چیف(ماحولیات اینڈ کلائمیٹ چینج) پی اینڈ ڈی بورڈ مس صباء اصغر علی،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ احمد عثمان جاوید،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عثمان خالد، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ میر ریزا اوزگن،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ زاہد پرویز،مس امیرا بیدار، کیپٹن (ر) ندیم ناصر،مس عائشہ رضوان، محمد عمیر اور عمران حسین رانجھا شامل ہیں۔

فسران ترقی

مزید :

صفحہ اول -