وزیراعلٰی پنجاب کی انقلابی ہیلتھ اصلاحات کے ثمرات جلد صوبہ بھر کے عوام کی دہلیز پر پہنچیں گے: خواجہ عمران نذیر

  وزیراعلٰی پنجاب کی انقلابی ہیلتھ اصلاحات کے ثمرات جلد صوبہ بھر کے عوام کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جاوید اقبال، حسن عباس زیدی) پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ کے اندر انقلابی ہیلتھ اصلاحات کے با عث انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں، آنیوالے دنوں میں اس کے ثمرات پورے صوبہ کے عوام کی دہلیز پر پہنچیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سب سے زیادہ منصوبے شعبہ صحت میں متعا ر ف کرائے دو لاکھ مریضوں کو ادویات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی،فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ صحت کے مسائل سے نمٹنے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، کلینک آن وہیلز اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہے، گنجان آباد علاقے مستفید ہو رہے ہیں، ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن اور بنیادی مراکز کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ دار یو ں میں سے ایک ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فورم میں کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا صوبہ میں اگر چہ صحت عامہ کی سہولیات کا بنیادی ڈھانچہ اپنی گنجائش کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، مگر بڑھتی آبادی کی شرح کی رفتار صحت کی موجود سہولیات سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بطور خاتون وزیر اعلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنیوالی مریم نواز نے26 فروری کو جب صوبے کا انتظام سنبھالا تو دکھی انسانیت کی چارہ جوئی اور مسیحائی کا سوال سر اٹھائے ان کے سامنے کھڑا تھا، چنانچہ انہوں نے سب سے پہلے اس چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی شعبہ صحت سے دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے اپنے پہلے سو روز میں ا نہو ں نے سب سے زیادہ اقدامات اور منصوبے شعبہ صحت میں ہی شروع کئے جن میں خاص طور پر فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن وہیل، میڈیسن ہوم ڈلیوری، تحصیل و ضلعی ہسپتالوں کی ا پ گریڈیشن اور پرائمری ہیلتھ کیئر سہولیات کا ری ویمپنگ پروگرام ہے،وزیر اعلی نے ہیلتھ سیکٹر کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کیلئے جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی نو عیت کا منفرد پراجیکٹ لانچ کیا ہے جس کے تحت ٹی بی، ہیپاٹائٹس، دل اور شوگر کے مریضوں کو انکے گھر دو، دو ماہ کی مفت معیاری ادویات پہنچانا شروع کردی گئی ہے، اس سے قبل مریضوں کو ہسپتال میں ادویات کے حصول کیلئے قطاروں میں کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا تھا،لیکن لاکھوں مریضوں کو انکی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کرکے حکومت پنجا ب نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے جس کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔اس پروگرام کی مکمل نگرانی اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دو لاکھ مریضوں کو ادویات گھر پہنچا ئی جارہی ہیں،دو ماہ بعد مکمل چیک اپ کرکے دوبارہ ادویات ڈیلیور کی جائیں گی۔ میڈیسن ہوم ڈیلیوری کا ڈیجیٹل ریکارڈبا قاعدگی سے رکھا جارہا ہے۔موجودہ حکومت نے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں محکمہ صحت میں فیلڈ ہسپتالوں کا عظیم اور گیم چینجر منصوبہ شروع کرکے ہیلتھ سیکٹر کی سمت متعین کر دی ہے۔ پنجاب میں دور دراز دیہی علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کا منصو بہ اہم قدم ہے،ان ہسپتالوں میں مفت ادویات کیساتھ الٹراساؤنڈ، ایکسرے کی سہولت، بلڈ ٹیسٹ اور زچہ بچہ کی مکمل سہولیات موجود ہیں، شہروں سے دور دیہی علاقوں میں 32 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے، ابتک ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔200 سے زائد گاڑیوں میں یہ کلینکس جد ید طبی سہولیات سے لیس ہیں جن میں ڈاکٹر، فارماسسٹ، لیب اور فارمیسی جیسی سہولیات میسر ہیں، یہ کلینکس آن ویلزگنجان آبادعلاقوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ لاہور کے پسما ندہ اورگنجان علاقوں میں 18کلینکس آن ویلز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ بقیہ فیلڈ ہسپتال پنجاب بھر میں کام کررہے ہیں یہ صحت عامہ کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کو ڈ بلیو ا یچ او اور دیگر عالمی اداروں نے بھرپور سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے یہ منصوبہ شہری علاقوں میں مریضوں کو ان کے گھروں کے قریب قائم کئے گئے سنٹرز پر ہیلتھ کی بنیادی سہو لیا ت کی فراہمی میں ممدو معاون ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کلنیکس آن ویلز کی افادیت و اہمیت سمجھتے ہوئے انکی تعداد 400 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں اور تنگ آبا د یو ں میں رہائش پذیر افراد جدید علاج معالجہ سے مستفید ہوسکیں، پنجاب بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن بھی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت تمام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، ایم آر آئی کی مفت سہولت اور جدید لیبز کا قیام شامل ہے،مختلف شعبوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا ئیگا،جس سے مریضوں کا بڑے ہسپتالوں کی طرف رخ کرنا کم ہو جائیگا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے اقتدار سنبھالتے ہی پرا ئمری ہیلتھ کیئر سہولیات کی ری ویمپنگ کے منصوبے کو ا حسن انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، چنانچہ صوبے میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 200 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی ریویمپنگ کی جارہی ہے جو مارچ 2025 تک ہر صو رت میں مکمل ہو جا ئیگی۔ مراکز صحت کی تکمیل کے بعد پرائمری سطح پر صحت کا نظام مکمل طور پر ٹرانسفارم ہو جائیگا، صحت کے مراکز کا ڈیزائن عالمی تقا ضو ں کے مطابق رکھا گیا ہے۔موجودہ حکومت تعلیم و صحت کو اولین ترجیحات قرار دے رہی ہے اور اربوں روپے کے وسائل اس مقصد کیلئے فراہم کردیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے دونوں محکموں میں پہلی مرتبہ ہسپتالوں میں انتظا می ا فسر ان کی تعیناتی کیلئے وزیر علی پنجاب نے سرچ کمیٹیوں تشکیل دیں ہیں جو میڈیکل سپرنٹنڈ نٹس، پرنسپلز، چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز کے عہدوں پر تعینات کرنے سے پہلے ان افسران کا انٹرویوز کرتی ہیں، سرو س پروفائل، کوالیفکیشن، ڈپلومہ جات، تجربہ اور طب میں انتظامی صلاحیت کو مدنظر رکھ کر تعیناتی کی سفارش کرتی ہیں، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ان پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے سفارش اور 30،40 لاکھ روپے رشوت لی جاتی تھی،وزیر اعلی مریم نوازنے آتے ہی سفارش و رشوت کلچر کا خاتمہ کیا اوراہل و باصلاحیت افسران لگانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

خواجہ عمران نذیر

مزید :

صفحہ اول -