سابق سیکرٹری صحت علی جان سونے میں تولنے والا افسر ہے، وزیر صحت

     سابق سیکرٹری صحت علی جان سونے میں تولنے والا افسر ہے، وزیر صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر +خبر نگار)پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے کہا صحت کے سابق سیکرٹری علی جان خان سونے میں تولنے والا   افسر ہے وہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ علی جان خان نے محکمہ صحت میں وزیراعلی ٰپنجاب کے ویژن کے مطابق مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انقلابی اصلاحات کیں، میں کہتا ہوں کہ ان کی قیمت اگر لگائی جائے تو وہ سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہیں وہ ایک انمول ہیرا ہے، ان کے انقلابی اقدامات اور منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں نئے سیکریٹریز سے بھی امید رکھتا ہوں کہ وہ علی جان کی صحت پر مبنی اصلاحات جاری رکھتے ہوئے جلد مکمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیے سیکرٹری عظمت محمود خان اور سیکرٹری نادیہ ثاقب کا شمار بھی بہترین آفیسرز میں ہوتا ہے امید ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق کام کریں گے۔

 سابق سیکرٹری

مزید :

صفحہ اول -