پنجاب بھر کے 37ہزار سے زائد پروبیشنرز سے کمیونٹی سروس کرانیکا فیصلہ 

  پنجاب بھر کے 37ہزار سے زائد پروبیشنرز سے کمیونٹی سروس کرانیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہو ر(این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے پروبیشنرز کیلئے کمیونٹی سروس ماڈل متعارف کروا دیا، پنجاب بھر کے 37ہزار سے زائد پروبیشنرز سے کمیونٹی سروس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نے  Probation of Offenders Ordinance 1960 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پروبیشنرز ایسے حادثاتی مجرمان ہیں جنکی اصلاح کے لئے عدالت سزا ملتوی کر کے پروبیشن پر رہا کرتی ہے، بین الاقوامی ماڈل کے مطابق عدالتی حکم میں پروبیشنرز کو کمیونٹی سروس ڈیوٹی دی جائے گی، عدالتی حکم میں ہر پروبیشنر کے لئے مخصوص کمیونٹی سروس اور مدت درج ہوگی، پروبیشنرز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز عدالتی حکم کے مطابق پروبیشنرز سے کمیونٹی سروس کروائیں گے،تعلیم یافتہ پروبیشنرز سے ٹیچنگ، تکنیکی مہارت رکھنے والوں سے انکی مہارت کے مطابق کام لیا جائے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ ان پڑھ پروبیشنرز سے شجرکاری و صفائی ستھرائی جیسی کمیونٹی سروس کروانے کی تجویز ہے، پنجاب پروبیش اینڈ پیرول سروس کے افسران تمام پروبیشنرز کی ماہانہ رپورٹ مرتب کرینگے، مجرمان کی پروفائل کے مطابق موزوں کمیونٹی سروس کا تعین کرنے میں عدالت کی معاونت کی جائے گی، مجوزہ کمیونٹی سروس ماڈل کی بدولت بروبیشنرز معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ کمیونٹی سروس ماڈل کی کامیابی سے حکومت پنجاب کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی،اپنی اصلاح نہ کرنے یا کسی نئے جرم میں ملوث ہونے پر پروبیشنر کی سزا بحال کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔

 پروبیشنرز

مزید :

صفحہ اول -