ملتان کا نادر آباد پُل
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف جانے کے لئے نادر آباد پھاٹک پر بنائے جانے والے پُل پر قریبی آبادیوں کے رہائشی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ٹریفک شیر شاہ سے کینٹ اور سٹیٹ ایریا کی طرف نہیں جا سکتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی اوور کے ذریعے شیر شاہ سے کینٹ جانے اور انڈسٹریل ایریا کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے کوئی سہولت نہیں دی گئی جبکہ فلائی اوور کے نیچے روڈ انتہائی خستہ حال ہے کیونکہ اِس میں گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور اِن کی وجہ سے حادثات کے علاوہ گاڑیوں کے پھنسنے اور خراب ہو جانے کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ پنجاب حکومت کو چاہئے کہ وہ منظور شدہ پلان کے مطابق نادرآبادفلائی اوور کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پُل کے نیچے کی سڑک بھی مرمت یا اَز سرِ نو تعمیر کرائے تاکہ ملتان کے شہری سُکھ کا سانس لے سکیں۔