صوابی، پولیس کی بروقت کارروائی، فریقین کے مابین تصادم ٹل گیا
صوابی(بیورو رپورٹ) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ یارحسین کے حدود موضع یعقوبی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ پر قابو پا کربڑی خونی تصادم کو بچا لیا ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لی، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دیہہ یعقوبی میں سابقہ دشمنی پر فریق اول حسن علی، حصر،الیاس،ساجد،رحیم دل اور فریق دوم رحم زیب،وکیل،حسن زیب،مبارک زیب ساکنان یعقوبی ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ لیکر ایک دوسرے پر با ارادہ قتل فائرنگ شروع کی،مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین فاروق خان،ایڈیشنل ایس ایچ او خائستہ محمد خان معہ پولیس نفری فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر نہایت حکمت عملی کے ساتھ دونوں فریقین پر قابو پاکر ملزمان کومسلح گرفتار کر لئے۔ ملزمان سے 03 عدد کلاشنکوف،01 عدد ریفل 8mm،01عدد ریپیٹر،01 عدد شاٹ گن،02 عدد پستول اور درجنوں کارتوس سمیت برآمد کیے گئے،پولیس کی بروقت کارروائی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر کسی بھی خونی تصادم کو بچالیا گیا،ملزمان کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،