فوڈ اتھارٹی کا مردان میں کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ

    فوڈ اتھارٹی کا مردان میں کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مردان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مردان انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوراکی اشیاء کے کاروباروں پر ا اچانک چھاپے مارے۔ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران ایک ایک کولڈ سٹوریج سے 4 سو کلو گرام سے زائد باسی اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیا جسے فوراً تلف کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے دوکان سیل کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا، اور  فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت اطلاع فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو دیں تا کہ انکے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔