لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے جلسے کے شرکاء کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور ہدایت کی انتظامیہ اور پولیس بغیر کسی وجہ روکے اور نہ گرفتار کر ے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے انصاف لائیرز فورم پنجاب کے صدر زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پولیس کی طرف سے ہراساں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا بتائیں کہ آپ کی درخواست کیسے قابل سماعت ہے، عدالت نے باور کرایا اگر آپ کیخلاف کیسز ہیں تو پولیس گرفتار کریگی، درخواست گزار کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے موقف اختیار کیا وہ صرف آئین میں دیئے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو جلسے میں شرکت سے روکا جارہا ہے، استدعا ہے کارکنوں اور رہنماؤں کو جلسے میں شرکت سے نہ روکا جائے، عدالت نے درخواست نمٹا دی اور قرار دیا غیر قانونی اقدام پر پولیس کو کارروائی کا قانونی اختیار ہے۔
پی ٹی آئی جلسہ