شوگر ایڈوائزری بورڈ کی مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی سفارش
اسلام آباد (آئی این پی)شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ملک میں مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی۔ تفصیل کے مطابق وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ کہ ملک میں طلب سے زیادہ چینی موجودہے، چینی کی ایکس ملز پرائس میں کسی قسم کا اصافہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد کابینہ کی طرف سے طے شدہ شرائط پر کی جائے گی، چینی کی برآمد کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دے گی۔واضح رہے کہ جون میں بھی ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دی تھی۔
چینی برآمد