جوہانسبرگ، اوورسیز پاکستانیوں کی فلسطینیوں کیلئے فنڈریزنگ مہم 

جوہانسبرگ، اوورسیز پاکستانیوں کی فلسطینیوں کیلئے فنڈریزنگ مہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جشنِ آزادی کے حوالے سے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ناردرن کیپ نے اپنے فلسطین بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر فنڈ ریزنگ پروگرام ناردرن کیپ کے شہر کیمبرلی میں منعقد کیا جس میں لوکل آرگنائزیشنز نے بھر پور حصہ لیتے ہوے طرح طرح کے اسٹالز لگائے،بچوں اور فیملیز کے لیے مختلف گیمز اور والی بال کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں 1500 ٹکٹ سیل ہوئے۔پاکستان اور لوکل کمیونٹی نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی،اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین امانت علی تارڑ اور اْن کے ہمراہ چوہدری قیصر وڑائچ نے شامل ہوکر چار چاند لگائے، پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ناردرن کیپ کے صدر محمد ندیم گْل نے اپنے ہمراہ سیٹھ عابد،عاصم وڑائچ،شیخ احتشام سمیت ناردرن کیپ ٹاؤن Hartswater میں استقبال کیا اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جب کہ کمبرلی میں چیئرمین ڈاکٹر ولید اکرام، ڈاکٹر سعید، چوہدری مصطفی گوندل اور دیگر دوستوں نے بھی بھرپور استقبال کیا۔امانت علی تارڑ نے ناردرن کیپ کمبرلی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سب کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یوم آزادی کے اس موقع پہ فلسطین کے بہن بھائیوں کے ساتھ آپ کا اظہار یکجہتی اور فنڈریزنگ قابل تعریف ہے،دیار غیر میں ہمیں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ آپسی اتفاق و اتحاد ہے، ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے، جو ہماری تقسیم کا سبب بنے۔اْنہوں نے ناردرن کیپ کے چیئرمین ڈاکٹر نوید اکرام، نادرن کیپ کے صدر ندیم گل، کمبرلی کے صدر شبیر گل، چوہدری مصطفیٰ گوندل،جاوید اقبال تارڑ، طارق خان اور ٹیم کے دیگر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور رنڈ5000 فلسطین فنڈ کا اعلان کیا۔آخر میں best  player کو چوہدری قیصر وڑائچ اور دوسری پوزیشن لینے والی ٹیم مفیکنگ کو مولانا آدم نے انعام دیا جبکہ جیتی ہوئی ٹیم کمبرلی کے کیپٹن کو چیئرمین امانت علی تارڑ اور ڈاکٹر ولید اکرام نے ٹرافی دی۔ حٰمیم نے یوم آزادی کا خوبصورت کیک پاکستان کے نام کیا،ڈاکٹر ولید اکرام نے اْس کیک کو Auction میں رکھا، جسے شیخ الطاف احمد سرپرست کمبرلی یونٹ نے رنڈ22000 میں (تقریبا ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید کر فلسطین فنڈ میں مزید اضافہ کا سبب بنے۔پروگرام کا احتتام مولانا آدم کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔

جوہانسبرگ

مزید :

صفحہ آخر -