پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے،چیئرمین سینیٹ

پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے،چیئرمین سینیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر ہم نہ صرف ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں بلکہ دہشتگردی چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہوکے خطرات کا مقابلہ کرنے کے مجموعی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہاہے۔ ہمارے ہزاروں شہریوں نے جن میں مرد، خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار شامل ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ ان قربانیوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور ہماری قوم اور دنیا کے لئے ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی نسل اور کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان اس خطرے کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج جبکہ ہم متاثرین کو یاد کر رہے ہیں اور ان کے خاندانوں کے حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردی سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -