گھروں پر پولیس چھاپے،پی ٹی آئی کے 35رہنما گرفتار

گھروں پر پولیس چھاپے،پی ٹی آئی کے 35رہنما گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے گھروں اور دیگر مقامات پر رات گئے چھاپے مار کر 35 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے پولیس نے شاہدرہ، مناواں سمیت دیگر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جن کے نتیجہ میں چوہدری اصغر گجر، معظم رشید، عرفان، یاسر گیلانی، حافظ ذیشان سمیت دیگر شامل ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے آج 22اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد جانیوالے 300 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی روانگی کے مقام کو خفیہ رکھا ہوا ہے جس کا مقصد گرفتاریوں سے بچنا ہے تاہم پولیس نے بھی قافلے کو روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر رکھی ہے۔

رہنما گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -