حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیزرفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے،جدید دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بدل چکی ہے آج کے دور میں ڈیجیٹل انقلاب ترقی کا مظہر ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ڈیجیٹل کے ذریعے پاکستان کو با اختیار بنانے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔ جدید دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بدل چکی ہے آج کے دور میں ڈیجیٹل انقلاب ترقی کا مظہر ہیوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات جناب احسن اقبال نے ڈیجٹل کے ذریعے پاکستان کو با اختیار بنانے کے موضوغ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے ہماری زندگی کے ہر پہلو کی تشکیل نو کی ہے اب ہم ایک علاقے، خطے تک محدود نہیں ہیں بلکہ بلکہ ایک وسیع عالمی نیٹ ورک سے جڑ چکے ہیں جبکہ آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت شخصی آزادیوں اور سماجی خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم وہ جنریشن ہیں جو تختی سے لے کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تبدیلی سے گزری ہے، کسی بھی ملک کے لیے ٹیکنالوجی اپنانا آسان نہیں ہوتا، نئی پالیسیوں کا تعین بجائے خود بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، پالیسیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پندرہ سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں جنھوں نے ترقی کی ان میں سیاسی استحکام پہلی چیز تھی، کومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئیے کم سے کم دس دس سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارا مستقبل کیا ہوگا، غلط انتخاب آپ کو بیس بیس سال پیچھے دھکیل دیتا ہے۔
احسن اقبال