سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ظہیر عباس رہا، نظر بندی کیخلاف درخواست غیرموثر قراردے کر نمٹا دگئی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ظہیر عباس کی رہائی کے بعد ان کی نظر بندی کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے سسر غلام مصطفی کی درخواست پر سماعت کی جس میں داماد کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا، پنجاب حکومت کے وکیل فرخ لودھی
نے بتایا ظہیر عباس کی نظربندی کے احکامات کو واپس لے لیا گیا ہے اور ان کی رہائی ہو گئی ہے، درخواست میں بتایا گیا سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے 29 جولائی کو گھر پر ریڈ کیا اور درخواست گزار کے داماد کواپنے ساتھ لے گئے، معاملہ عدالت میں آنے پر ظہیر عباس کو نقص امن عامہ کے تحت 30 دنوں کیلئے نظر بند کر دیا گیا،استدعا ہے میرے داماد ظہیر عباس کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ظہیر عباس