ایم این اے حاجی امتیار کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہمی پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کی درخواست پر فیصلہ کریں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں جیل میں سہولیات نہ دینے اور مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدامات کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے وکلا کو جیل میں حاجی امتیاز سے ملاقات کی اجازت دیدی، عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، درخواست میں نشاندہی کی گئی حاجی امتیاز سے اْن کی، والدہ اور بچوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس سے پہلے پولیس رپورٹ میں بتایا گیا حاجی امتیاز کیخلاف 6 مقدمات درج ہیں جن میں سے پانچ منڈی بہاوالدین اور ایک گجرات میں درج ہے، درخواست پر مزید کارروائی 28 اگست کو ہوگی۔
حاجی امتیاز