سینئر نائب صدرپی ٹی آئی پنجاب کو ہراساں نہ کیا جائے،لاہورہائیکورٹ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر اکمل خان باری کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی درخواست گزار کو پولیس ہراساں کر رہی ہے، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ عدالتی احکاما ت کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جائے، عدالت نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کرکے درخواست نمٹا دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں اور لاہور میں پارٹی جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، اسی وجہ سے انہیں پولیس کی طرف سے بغیر کسی مقدمہ کے ہراساں کیا جارہا ہے،ا ستد عا ہے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
ہائیکورٹ