وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل  یونیورسٹی سمیت دیگر عہدوں پر  تقررو تبادلے نہ کرنے کا حکم 

    وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل  یونیورسٹی سمیت دیگر عہدوں پر  تقررو تبادلے نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر عہدوں پر تقرر اور تبادلوں کو روک دیا، لاہور ہائیکورٹ کے طارق سلیم شیخ نے نے تحریری حکم جاری کیا. عدالت نے حکم دیا درخواست پر حتمی فیصلہ تک تقرر اور تبادلے نہیں ہونگے، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا،درخوا ست میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر سمیت دیگر عہدوں پر تقرر اور تبادلوں کو چیلنج کیا گیا ہے، اور یہ نکتہ اٹھایا گیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ 2005 کے تحت تبادلے کے ذریعے کسی عہدے پر تقرر نہیں کیا جا سکتا، درخواست پر آئندہ کارروائی 17 ستمبر کو ہوگی۔

تقرر،تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -