مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج  حمیدہ مسجد صحافی کالونی میں خطبہ جمعہ دینگے

  مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج  حمیدہ مسجد صحافی کالونی میں خطبہ جمعہ دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی خصوصی ہدایت پرورلڈ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج دو مہینے کے دینی و دعوتی دورہ پرمدینہ منورہ سے پاکستان پہنچ گئے وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ سے متفقہ طور پرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے پچاس سال مکمل ہونے پر انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ اور دیگر دینی جماعتوں کے زیر اہتمام گلگت، بلتستان،آزاد کشمیر،لاہور، فیصل آباد، چناب نگر، سرگودھا اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنسوں، ختم نبوت سمینار اور دیگر ختم نبوت تقریبات میں شرکت و خطاب کریں گے جبکہ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج  23  اگست کو حمیدہ مسجدصحافی کالونی میں ”عقیدہ ختم نبوت اورہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

احمد علی سراج

مزید :

صفحہ آخر -