رودکو ہی، سیلابی ریلے، 160سے زائد دیہات متاثر، سینکڑوں مکان منہدم 

رودکو ہی، سیلابی ریلے، 160سے زائد دیہات متاثر، سینکڑوں مکان منہدم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

راجن پور،جام پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش کے باعث طغیانی مختلف درہ جات سے رود کوہی کے سیلاب نے تحصیل جام پور میں زبردست تباہی پھیلا دی 32 میں سے.  25 کے لگ بھگ یونین کونسلز سیلاب سے متاثر ہوئیں ایک محتاط اندازے کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر واقع قدیم درہ کاہا سلطان سے آنے والے سیلابی ریلے نے تحصیل جام پور کے(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 49 مواضعات کے 160 دیہاتوں کو شدید متاثر کیا متعدد مکانات منہدم ہوئے کل 4200,ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا جسمیں سے 2400 ایکڑ رقبہ پر کاشتہ کپاس ' تل چاول سری اور دیگر فصلات سیلابی پانی میں ڈوب گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا مقامی انتظامیہ  اور ریسکیو 1122کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مقامی مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی سیلاب زدگان میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے  رود کوہیوں کے سیلاب  سے بچاو کیلیے جہاں فوری اقدامات کی ضرورت ہے وہاں مرنج ڈیم کی تعمیر جسکی فزیبلیٹی رپورٹ اور سروے مکمل ہوچکا ہے کی تعمیر انتہائی ضروری ہے  جس سے پورے علاقے میں  جہاں زرعی انقلاب آجائے گا وہاں ضلع راجن پور اور بلوچستان کے ملحقہ علاقوں کی بجلی کی ضرورت پیدا ہوگی اور علاقہ پچادھ کے لوگوں کی معاشی زندگی پر بھی خوشگوار اثرات پڑیں گے،،،