سی ای اوہیلتھ ملتان متحرک،سنٹرز پر چھاپے،غیرحاضر ڈاکٹرز کو نوٹس

سی ای اوہیلتھ ملتان متحرک،سنٹرز پر چھاپے،غیرحاضر ڈاکٹرز کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(وقائع نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کا ضلع بھر کے مختلف سنٹروں پر چھاپے۔دوران ڈیوٹی غیر حاضر ہونے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

 کردیا ہے۔واضح رہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے گزشتہ روز بنیادی مراکز صحت چک پانچ فیض کا دورہ کیا۔جہاں ڈاکٹر اعجاز احمد ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا۔حالانکہ ڈاکٹر کی حاضر لگی ہوئی تھی۔جس پر سی ای او ہیلتھ نے اس ڈاکٹر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔جبکہ اسی دوران دیگر بینادی مراکز بلی والا۔جھوک گاموں۔ مبارک پور اور ای پی آئی وئر ہاس  کو بھی چیک کیا۔جہاں پر انہوں نے مذکورہ سنٹروں پر ادویات کی مفت فراہمی۔ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضر کو چیک کیا اور صفائی کے نظام کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔