تاجروں کی حق تلافی برداشت نہیں کی جائیگی، ارشاد بھٹی
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) انتظامیہ اور بلدیہ کی جانب سے آج بروز جمعرات گول چوک کی 25 دوکانوں کے نیلام عام کا اعلان کردیا گیا مرکزی انجمن تاجران کی کاوشوں اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی جانب سے حکم امتناعی دیئے جانے پر اے ڈی سی آر نے نیلامی منسوخ کردی، اس حوالہ سے پریس کلب میں مرکزی انجمن تاجران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف، نائب صدر راو اسحاق خاں، صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن کاشف منو(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)
ر قریشی، پیر افضل ہاشمی، بابا یعقوب لنگاہ سمیت دیگر نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے بتایا کہ اللہ کے خاص کرم اور فضل سے جمعرات کے روز ہونے والی دوکانوں کی نیلامی عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی ملنے پر منسوخ کردی گئی بلاشبہ یہ تمام معصوم بچوں کی دعاوں کا ثمر ہے الحمدللہ اس معاملہ میں مرکزی انجمن تاجران کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اور اللہ تعالی کی خصوصی مدد سے ہم سرخرو ہوئے ہیں ان شااللہ دیگر دوکانوں کے سٹے آرڈرز کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ہم اپنے تاجر بھائیوں کی حق تلفی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔