سی ٹی او کا پولیس خدمت مرکز ڈی ایچ اے کا دورہ،ڈرائیونگ لائسنس کاؤنٹر کا جائزہ
ملتان(خصو صی ر پورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان نے پولیس خدمت مرکز DHA ملتان کا وزٹ کیا۔ انہوں نے وزٹ کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کے متعلقہ کاؤنٹرز کو چیک کیا اور یہاں پر تعینات سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ خدمت مرکز DHA آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے۔ تمام(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
عملہ اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے۔ خدمت مرکز DHA میں اب ڈرائیونگ لائسنس کے متعلقہ تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز بھی ہو جائے گا۔