واسا یونینز کی ہڑتال کامیاب، مذاکرات،دھرنا ختم کرنیکا اعلان
ملتان (نیوز رپورٹر)واسا یونینز کے گرینڈ الائنس کی ہڑتال کامیاب ہوگئی،مذاکرات میں مطالبات تسلیم کئے جانے پریونین عہدے داروں نے احتجاج و دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،واضح رہے کہ سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا اورغازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین اورمزدور یونین کے گرینڈ الائنس کی جانب سے واسا میں افسران کی مزدور دشمنی پالیسی اور دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ دو روز سے کام چھوڑ ہڑتا ل و دھرنا جاری تھا،گزشتہ ر وز بھی ملازمین نے واسا ہیڈآفس کے باہر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا،جس پر ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل /سیکرٹری ہاوسنگ رانا سلیم، ایم ڈی واساخالد رضا خان کو لے کر ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے اوردھرنے کی قیادت کرنے والے یونین رہنماوں الحاج اقبال گھمن،مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)
خان، ملک منیرحسین ہانس،اسحاق بشیرصدرسیوا سب انجینرز ایسوسی ایشن، ملک رمضان اوبھایا، مہر عمر حیات ہراج،مہرغضنفرعباس باٹی،ہدایت اللہ خان، ملک شفقت سمرا، عادل راجپوت،مجاہد پاشا،اور چوہدری اشرف،شفقت سمرا،مخدوم ارسلان اختر ودیگر سے مذاکرات کئے،جس پر یونین رہنماوں نے انہیں تحریریطور پر 30 نکات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا،جس میں جونیئر افسران پر جھوٹی ایف آئی آرفوری واپس لینے اور ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرنے،ڈیلی ویجزملازمین کو ریگولر کرنے،ریکوری سمیت واسا کے ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی بلاامتیاز میرٹ پر ڈی پی سی کرنے، واٹر سپلائی ملازمین کا ڈبل ڈیوٹی الاونس سابقہ بقایا جات، واسا کے ڈرائیورز کا اوور ٹائم، سیورمین کا ڈینجرس الاونس اور حفاظتی آلات فراہم کرنے،عیدی الاونس پورا دینے،ایم ڈی اے کی طرز پر واسا کے دو ملازمین کو عمرے پر بھیجنے،واسا پٹرولر کی سیٹیں بحال کرنے اور واسا افسران عبدالسلام، محمدعارف اور سعید ڈوگر کو معطل کرکے سیٹوں سے ہٹانے جیسے مطالبات شامل تھے،جس پرڈی جی ایم ڈی اے اور ایم ڈی واسا نے ملازمین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جس پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرہ بازی کی،بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یونین رہنماوں نے ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم اور ایم ڈی واسا خالد رضا خان،ڈاہریکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا،انہوں نے اپنے حق کے لئے متحدہوکر آواز اٹھانے پر ورکروں کو بھی مبارکباددی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اپنے حق کے حصول کے لئے اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ملتان۔سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا اورغازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین اورمزدور یونین کے گرینڈ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتا ل و دھرنے سے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل /سیکرٹری ہاوسنگ رانا سلیم، ایم ڈی واساخالد رضا خان خطاب کررہے ہیں،الحاج اقبال گھمن،مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ خان، ملک منیرحسین ہانس،اسحاق بشیرصدرسیوا سب انجینرز ایسوسی ایشن، ملک رمضان اوبھایا، مہر عمر حیات ہراج،مہرغضنفرعباس باٹی،ہدایت اللہ خان، ملک شفقت سمرا، عادل راجپوت،مجاہد پاشا،اور چوہدری اشرف،شفقت سمرا،مخدوم ارسلان اختر ودیگر ہمراہ موجود ہیں۔