ملتان ائیرپورٹ،حساس اداروں کی موک ایکسرسائز،اہداف پورے
ملتان(وقائع نگار)حساس اداروں کی جانب سے ایئر پورٹ پر موک ایکسرسائز کا اہتمام کیاگیا فرضی مشقیں کرتے ہوئے اپنے حدف کو پورا کیا۔تفصیل کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے دیگر اداروں کے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
جوانوں کے ساتھ ملکر موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔اس ایکسرسائز میں جوانوں نے کارگوں ایریا میں فرضی مشقیں کرتے ہوئے اپنے حدف کو پورا کیا موک ایکسرسائز میں حساس ادارے کے ہمراہ سی اے اے،سپیشل برانچ،پولیس،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے جوان شامل تھے موک ایکسرسائز کے اہتمام پر تمام جوان اپنے اداروں کی طرف لوٹ گئے