حبس بے جا کیس،بچے والد کی تحویل سے بازیاب، ماں کو دینے کا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے بستی ملوک کی خاتون پٹیشنر مسرت بی بی کی حبس بے جا کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کے ذریعے اس کے بچوں کو باپ کی تحویل سے برامد کیا اور اسے ماں کے حوالے کر دیا عد(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)
الت عالیہ کے حکم پر پٹیشنر کے تین بچوں کو اس کے حوالے کیا گیا مسرت بی بی کے وکیل شیخ محمد رحیم نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ میاں بیوی میں ناچاقی کے بعد مسرت بی بی کا شوہر بچوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور انہیں ماں سے ملنے بھی نہیں دے رہا ہے اس پر فاضل عدالت نے بستی ملوک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو برامد کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں