کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار، تفریحی مقامات پر رش
ملتان، شجاع آباد(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ملتان سمیت شجاع آباد گردونواح میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کے ستائے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے شہریوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا بارش کے باعث متعدد علاقو(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
ں میں بجلی غائب ہوگئی تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں شجاع آباد اور گردونواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کو زور نوٹ گیا گرمی کے ستائے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے شہریوں نے ہونیوالی بارش کو خوب انجوائے کیا بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جس پر شہریوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔