مظفر گڑھ،تاجربرادری 28اگست کو  بھرپور احتجاج کیلئے تیار، رابطہ مہم تیز

مظفر گڑھ،تاجربرادری 28اگست کو  بھرپور احتجاج کیلئے تیار، رابطہ مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفرگڑھ (خبرنگار) 28 اگست کو مظفرگڑھ میں تاجر برادری بھرپور احتجاج کریگی، حکومت نے تاجر دوست پالیسی (بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

کے نام پر تاجروں کو خصوصی ٹارگٹ کیا ہے، حکومتی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے مہنگائی نے عام آدمی سے جینے کی وسعت چھین لی ہے، ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مظفرگڑھ کے سرپرست اعلی جاوید اختر ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کی تاجر کش پالیسیوں نے تاجر برادری کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کر دیا ہے، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیرف ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی عوام و تاجر کش پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے چھوٹا تاجر مزدور کسان اور دیہاڑی دار طبقہ غربت کیوجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکا ہے، تاجر دوست سیکم در حقیقت تاجر دشمن سیکم ہے جو کسی صورت میں ہمیں قبول نہیں ہے انہوں نے کہا آل پاکستان تاجر برادری سے اتفاق کرتے ہوئے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کا بھرپور حصہ بنتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونگے، اس موقع پر انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیخ عامر سیلم، سید طاہر علی شاہ  صدر بازار، شیخ احسان اللہ صدر مین بازار، میاں شان شیخ صدر ملتان روڈ، ملک عابد حسین ملانہ صدر جھنگ روڈ، شیخ شاہد نصیر صدر مسلم بازار، ملک عبدلغفار ڈوگر صدر گھاس منڈی، میاں اعجاز قریشی صدر سبزی منڈی، ریاض صدیقی صدر کریانہ مرچنٹ، عبد الرشید صدر پیسٹی سیڈ ڈیلر، اسلم پاشا ضلعی صدر موبائل فون ڈیلر، عظیم خان ترین ضلعی صدر شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن، مظہر علی خان صدرِ ڈی جی خان روڈ، ملک فیاض صدر سویٹ اینڈ بیکرز، گل فراز احمد خان صدر محمدیہ بازار، حاجی نیاز احمد صدر علی پور روڈ، ملک اعجاز صدر گڈز ڈیلیوری گودام، ملک عمران غفار صدر پرانہ کمیٹی بازار، ملک منظور ڈوگر صدر علی مرتضی بازار، میاں ساجد پنوار صدر تلیری چوک، شیخ ایوب صدر سرکل روڈ، شیخ الیاس صدر ابو بکر صدیق بازار، سید شاہد احمد صدر حسن پلازہ، حاجی یوسف جوئیہ صدر ہوٹل ایسوسی ایشن، مرزا وقاص وکی صدر موبائل ایسوسی ایشن، شیخ مظہر علی صدر عثمان غنی بازار، عدنان قریشی صدر موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن، کاشف ندیم رند بلوچ صدر تھل چوک ودیگر تاجر راہنما بھی موجود تھے تمام تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایف بی آر اسوقت سفید ہاتھی بن چکا ہے افسوناک امر یہ ہے کہ ہمارا ملک اسوقت چوروں ڈاکوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے سالانہ دو ہزار ارب آئی پی پیز کے نام پر دو خاندان وصول کر رہے ہیں جو کہ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے  انہوں نے کہا 28 اگست کو ہڑتال کیلئے پورے پاکستان کی تاجر برادری متفق ہو چکی ہے اس ظالمانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام بھی تاجر بھائیوں کا ساتھ دیں۔