معروف پاکستانی سولر ٹیکنالوجی برانڈ اسکائی الیکٹرک کا جاپانی لیبارٹری سے رابطہ ٹیسٹنگ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل

معروف پاکستانی سولر ٹیکنالوجی برانڈ اسکائی الیکٹرک کا جاپانی لیبارٹری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر)پاکستان کے معروف سولر ٹیکنالوجی برانڈاسکائی الیکٹرک نے جاپان الیکٹریکل سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ ٹیکنالوجی لیبارٹریز)جے ای ٹی) ٹیسٹنگ(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے جاپانی مارکیٹ تک رسائی کے حصول میں اہم پیش رفت کرلی ہے۔ اس کامیابی سے اسکائی الیکٹرک کی مصنوعات اور خدمات کے اعلی معیار کا اظہار ہوتا ہے، جس کی بدولت کمپنی کو عالمی سطح پر ایک سخت مسابقتی مارکیٹ تک رسائی ملی ہے۔ سال 2015 میں قائم ہونے والی اسکائی الیکٹرک کمپنی، پاکستان کی شمسی توانائی کی صنعت میں رہنما کردار کی حامل ہے، جس نے کئی اہم اختراعی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے ملکی توانائی منظرنامے کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ ان اختراعات میں شمسی توانائی کے انتظام میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا استعمال شامل ہے، جو سسٹم کو وقت کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے، توانائی کی کھپت میں بہتری لانے، مرمت و بحالی کی ضروریات کی پیشگی اطلاع دینے اور مجموعی طور پر نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسکائی الیکٹرک کی مصنوعات کا پورٹ فولیو، جس میں اعلی ترین معیار کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر شامل ہیں، رہائشی صارفین سے لے کر بڑے تجارتی اداروں تک متنوع صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بیرونی عوامل سے قطع نظر اپنے صارفین کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناتی ہے