کہرو ڑپکا:جرائم پیشہ افراد سے11کلو 680گرام چرس برآمد

کہرو ڑپکا:جرائم پیشہ افراد سے11کلو 680گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ صدر کہروڑپکا عمران گجر کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے 11 کلو 680 گرام منشیات برآمد کر لی۔ڈی ایس پی کہروڑپکا رضوان خان نے ہمراہ ایس ایچ او صدر عمران گجر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  صدر کہروڑپکا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے  ٹبی وڈا(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

ں سے منشیات فروش سجاد امیر وڈ کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے ایک واٹر کولر میں چھپائی گئی 10 کلو 560 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم امیر وڈ کے کزن سے عرفان امین سے بھی 1120 گرام چرس برآمد کی۔سجاد امیر وڈ عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا جسکو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہماری ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔دوران تفتیش ملزم سے علاقے میں منشیات اسمگلنگ نیٹورک بارے مزید انکشافات متوقع ہیں۔کامیاب کارروائی پر ڈی پی او لودھراں کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر عمران گجر اور ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ ہماری ترجیح ہے اور منشیات کی لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔تمام افسران منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کریں اور منشیات فروشوں کو فوری گرفتار کریں۔