سمہ سٹہ، لڑکی پراسرار طور پر غائب، نہر میں ڈوبنے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن شروع

سمہ سٹہ، لڑکی پراسرار طور پر غائب، نہر میں ڈوبنے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نورپورنورنگا (نامہ نگار)  تھانہ سمہ سٹہ موضع ڈیرہ مستی کی رہائشی نوجوان لڑکی رضوانہ بی بی دختر اقبال جو صبح صبح اپنی والدہ کے ہمراہ مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے گئی تھی،ماں کو بتائے بغیر نہر کی طرف چلی گئی اور پھر غائب ہو(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 گئی،تلاش پر ششماہی نہر APبرانچ کنارے اس کی چپل اور دوپٹہ ملا جس پر لڑکی کے نہر میں ڈوبنے کا شبہ ظاہرکیاگیاریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ایک شہری نے کال کرکے بتایا کہ لڑکی غائب ہے اور شبہ ہے کہ لڑکی نہر میں ڈوب گئی ہے۔ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر کنٹرول روم نے فوری طور پر سروس روانہ کر دی۔ تاہم، ابھی تک کوئی چشم دید گواہ نہیں ملا جو یہ بتا سکے کہ لڑکی کو نہر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔تاہم ریسکیو اہلکار لڑکی کی بازیابی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فورا پولیس یا ریسکیو 1122کو اطلاع دیں۔ آخری اطلاع آنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔