ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی طرف سے آفس میں شجرکاری مہم کا آغاز

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی طرف سے آفس میں شجرکاری مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جبکہ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ساتھ پنجاب شعیب خرم جانباز، اے آئی جی آپریشن ساتھ پنجاب فضل حامد،اے ائی جی انویسٹیگیشن ساؤتھ پنجاب جاوید اقبال خان اور ایس پی لیگل ساتھ پنجاب ظفر عباس نے بھی پودا لگایا اور سر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 سبز پاکستان کے استحکام کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول صحت مند ہوتا ہے اور درخت موسم کی خوشگوار تبدیلی کا سبب ہوتے ہیں اس موقع پر ساتھ پنجاب پولیس آفس کے افسران اور جوان بھی موجود تھے۔