سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ کی ہمشیرہ  کا انتقال،وزیراعظم کی تعزیت  سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ کی ہمشیرہ  کا انتقال،وزیراعظم کی تعزیت  سوگوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ہمشیرہ کے ا(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

نتقال پر ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کی اور گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے مرحومہ کے صاحب زادے ملک احمد رجوانہ سے بھی تعزیت کی اور کہا کہ بلاشبہ دنیا میں والدین بالخصوص ماں جیسی نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالی،لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی  ہمدردیاں سوگوران کیساتھ ہیں، اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ہمشیرہ، فیض عام نرسری والے ملک حفیظ رجوانہ کی زوجہ،ملک الیاس رجوانہ (مرحوم) اور ملک احمد رجوانہ کی والدہ،ملک عبدالقادر رجوانہ (مرحوم) اور ملک رسول بخش رجوانہ کی بھابھی، ملک آصف رفیق رجوانہ کی پھوپھو مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب شاہی عید گاہ ملتان میں ہوئی۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے خطاب میں فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس کا ذائقہ ہر ذی روح نے چھکنا ہے اس لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے، والدین اولاد کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے انمول عطیہ ہیں ان کی زندگی میں خدمت اور ان کے چلے جانے کے بعد دعائے مغفرت کی دعاوں کا اہتمام کرنا چاہیے، اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے، بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، مرحومہ کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایصال ثواب کی تقریب میں سعید احمد انصاری، جاوید محمد بھٹی، شیخ طارق رشید، عامر بپی، عثمان خان بابر، حسن رضا مشہدی، ملک انور علی، زاہد گردیزی، فیض رسول رجوانہ، ملک عاشق شجرہ، اعجاز رجوانہ، ڈاکٹر طارق انصاری، خضر خان، ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، طلال صدیقی، شیخ فیصل حمید، ملک جاوید رجوانہ، فیض رجوانہ، فیاض خان، ملک نذیر کالرو، مشتاق کالرو، بابو نفیس انصاری، عمران ارشد، ملک ناظر، ملک اشفاق رجوانہ، اظہر بلوچ، عرفان بلوچ، اسلم ہمایوں، قصور بھٹی، خالد فرید خان، چوہدری علی اکرم، جہانزیب بلوچ، ملک سلیم، تابش درانی، ظفر قادری، شاہد ملک، منیر لنگاہ، آصف بوہنہ، سرور انصاری، عامرشہزاد، نورالعمین خاکوانی، اسد خاکوانی، چوہدری نوید، مظہر فاروق، طارق گجر، مظہر رجوانہ، ناصر رجوانہ، عمران گردیزی، میاں ناصر، حسن خان بلوچ، میاں رزاق، وسیم گردیزی، عدیل یوسف چعتائی، راو ظفر، شیخ تیمور، مک ناظق، ملک افظل، ملک مسعود، ملک اسحاق رجوانہ، ملک اسلم کمبوہ، زبیر کمبوہ، شریف سیوڑہ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماوں، وکلا اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔